ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / نئی دہلی لوک سبھا سے الیکشن لڑیں گے سوامی اوم، کہاکجریوال وجہ

نئی دہلی لوک سبھا سے الیکشن لڑیں گے سوامی اوم، کہاکجریوال وجہ

Mon, 25 Mar 2019 20:54:03  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی:25 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) اکثرتنازعات کی وجہ سے بحث میں رہنے والے خود ساختہ بابا سوامی اوم نئی دہلی لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔بگ باس کے شریک رہے سوامی اوم نے اتوار کو بیان جاری کر یہ معلومات دی۔انہوں نے کہا کہ وہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کے ہندو مخالف رویہ کے خلاف لڑیں گے جنہوں نے ایک ٹویٹ کیا تھا جس میں ان کی پارٹی کے انتخابی نشان جھاڑو کو ہندو مذہب کی علامت سواستک کے پیچھے بھاگتے دکھایا گیا تھا۔ان بیان میں کہا گیا ہے کہ بہت سی ہندو تنظیموں نے ہفتہ کو ملاقات کر ان کا نام طے کیا۔قابل ذکر ہے کہ سوامی اوم نے بگ باس میں حصہ لیتے ہوئے باقی شرکاء کو کافی پریشان کیا تھا۔یہاں تک کہ اس نے بگ باش کی میزبانی کر رہے سلمان خان تک کو نہیں بخشا اور ان کے ساتھ بھی بدتمیزی کی تھی۔


Share: